برطانوی لیبر پارٹی کے سربراہ نے قومی ہیلتھ سروسزکے بحران پر وزیراعظم سے جواب طلب کر لیا

برطانوی لیبر پارٹی کے سربراہ نے قومی ہیلتھ سروسزکے بحران پر وزیراعظم سے ...

  

لندن (اے پی پی) برطانوی لیبر پارٹی کے سربراہ جرمی کوربن نے قومی ہیلتھ سروسز این ایچ ایس کے بحران پر وزیراعظم تھریسا مے سے جواب طلب کر لیا ہے۔برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق جرمی کوربن نے این ایچ ایس کے بحران کو قومی بحران قرار دیتے ہوئے وزیراعظم تھریسا مے سے کہا ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں آکر صورتحال کی وضاحت پیش کریں۔

جرمی کوربن کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب برطانیہ کی ریڈ کراس سوسائٹی نے خبردار کیا کہ صحت عامہ کے قومی ادارے این ایچ ایس کو انسانی بحران کا سامنا ہے۔سوسائٹی نے حکومت کی سخت گیر اقتصادی پالیسیوں کو این ایچ ایس میں آنے والے بحران کی اہم وجہ قرار دیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -