پولیس نے مسرت عالم بٹ کی نظربندی کو طول دینے کیلئے نو روزہ جوڈیشل ریمانڈ حاصل کر لیا

پولیس نے مسرت عالم بٹ کی نظربندی کو طول دینے کیلئے نو روزہ جوڈیشل ریمانڈ حاصل ...

  

سرینگر(اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی پولیس نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طورپر نظربند سینئر رہنماء مسرت عالم بٹ کو سب رجسٹرار کے سامنے پیش کر کے ان کے خلاف مزید 9روز کا جوڈیشل ریمانڈ حاصل کر لیا ہے ۔ مسلم لیگ کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاہے کہ مسرت عالم بٹ جو مسلم لیگ کے چیئرمین بھی ہیں کو واپس سب جیل بارہمولہ منتقل کردیاگیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پولیس نے مسرت عالم بٹ کو اتوار کوچھٹی ہونے کے باوجود سب رجسٹرار کے پاس گھر میں پیش کیا اورانہیں مزید حراست میں رکھنے کیلئے مزید 9روز کا ریمانڈ حاصل کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ مسرت عالم بٹ کیخلاف پولیس اسٹیشن ہارون میں ایک مقدمہ درج ہے۔

اور اسی سلسلے میں گزشتہ دنوں موصوف کو پولیس نے رہائی کے فوراًبعد گرفتا ر کرکے سرینگر سے سب جیل بارہمولہ منتقل کردیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ دنوں کشمیر ہائی کورٹ نے مسرت عالم بٹ پر عائد 34واں کالاقانون پبلک سیفٹی ایکٹ کالعدم قرار دیا تھا اور عدالت عالیہ کے اس فیصلے کی رو سے پولیس پر لازم تھا کہ وہ مسرت عالم کو رہا کر دے لیکن عدالتی احکامات پر رہائی کے فوراًبعد انہیں دوبارہ گرفتار کرلیا گیا اور باربار جوڈیشل ریمانڈحاصل کرکے مسرت عالم بٹ کی غیر قانونی نظر بندی کو طول دیا جارہا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -