انتشار کی سیاست کرنے والوں کو انجام قریب نظر آرہا ہے،راشد بشیر سیال

انتشار کی سیاست کرنے والوں کو انجام قریب نظر آرہا ہے،راشد بشیر سیال

  

جوہانسبرگ(بیورورپورٹ) مسلم لیگ کیپ ٹاؤن کے رہنما راشد بشیر سیال نے کہا ہے کہ انتشار کی سیاست کرنے والوں کو اپنا انجام قریب نظر رہا ہے۔ الزام تراشی کی سیاست خدمت اور شفافیت کے سامنے کوئی حیثیت نہیں رکھتی۔ جو لوگ ملکی ترقی اور عوام کی خوشحالی کا تماشا لگانا چاہتے ہیں۔وہ پہلے کی طرح اب بھی نا کام اور نا مراد ہوں گے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عدلیہ کا احترام کرتی ہے۔ پاناما لیکس کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے جو بھی فیصلہ آئے گا اس پر عملدرآمد کیا جائے گا،راشد بشیر سیال نے مزیدکہا کہ ملک بھر میں توانا ئی سمیت ترقیاتی منصوبوں کو تیزی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جا رہا ہے۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے ملک سے اندھیرے چھٹ جائیں گے اور ترقی آئے گی۔ مسلم لیگ (ن) عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کر رہی ہے۔ عوام کو ترقی کے تحفے دیے جا رہے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -