یشونت سنہا کی رپو ر ٹ تنازعہ کشمیر کو امن و قانون کا مسئلہ قراردینے والوں کے لیے چشم کشا ہے،د ختران ملت

یشونت سنہا کی رپو ر ٹ تنازعہ کشمیر کو امن و قانون کا مسئلہ قراردینے والوں کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرینگر(اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں دختران ملت نے بھارت کے سابق وزیر خارجہ یشونت سنہا کی زیر قیادت وفد کی رپورٹ کو معقول اور متوازن قرار دیتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کا مطالبہ کیاہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دختران ملت کی جنرل سیکریٹری ناہیدہ نسرین نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ یشونت سنہا کی سربراہی والی ٹیم کی رپورٹ متوازن ہے تاہم یہ ان لوگوں کیلئے چشم کشا ہے جوتنازعہ کشمیر کو امن و قانون کا مسئلہ قراردیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ بھارت کے کسی وفد نے کشمیر کی حقیقت پر مبنی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے عقل پر مبنی رپورٹ تیار کی ہے۔ ناہیدہ نسرین نے بھارتی حکومت کو ہٹ دھرمی ترک کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ رپورٹ انکے اپنے لوگوں نے ترتیب دی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت اپنے دانشوروں،سول سوسائٹی اور عام لوگوں کے نقطہ نظر کو نظر انداز کررہی ہے۔ انہوں نے بھارتی عوام اور ارباب اقتدار پر زور دیا کہ وہ اس رپورٹ کا باریک بینی سے جائزہ لیں اور مسئلہ کشمیر کی اصل حیثیت کو سمجھ لیں۔ ناہیدہ نسرین نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کیلئے نئے فارمولوں کی ضرورت نہیں بلکہ اس تنازعے کو حل کرنے کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کی ضرورت ہے۔

مزید :

عالمی منظر -