امریکی رکن کانگریس کی امریکا اور میکسیکو کے درمیان دیوار کی تعمیر کے لئے بجٹ مختص کرنے کی حمایت

امریکی رکن کانگریس کی امریکا اور میکسیکو کے درمیان دیوار کی تعمیر کے لئے بجٹ ...

  

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی کانگریس میں ریپبلکن نمائندے نے کہا ہے کہ وہ مہاجرین کے غیرقانونی داخلے کی روک تھام کے لئے امریکا اور میکسیکو کے درمیان دیوار کی تعمیر کی غرض سے بجٹ مخصوص کرنے کی حمایت کرتے ہیں۔امریکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ریپبلکن پارٹی کے سینئر رکن ران جانسن نے امریکا اور میکسیکو کے درمیان دیوار تعمیر کرنے کے لئے بجٹ مختص کرنے کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اس دیوار کی تعمیر کو غیر قانونی مہاجرین کے امریکا میں داخلے کی روک تھام کے لئے مناسب راستہ قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قانونی دستاویزات نہ رکھنے والے مہاجرین کو امریکا سے نکالے جانے اور امریکا اور میکسیکو کی سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -