موصل کا معرکہ: داعش پسپا، عراقی افواج دریائے دجلہ تک پہنچ گئی

موصل کا معرکہ: داعش پسپا، عراقی افواج دریائے دجلہ تک پہنچ گئی

  

بغداد (آن لائن)عراق میں حکومتی افواج موصل میں شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کو پسپا کرتے ہوئے پہلی مرتبہ شہر کے اندر دریائے دجلہ کے کنارے پہنچ گئی ہیں۔عراق کی انسدادِ دہشت گردی کی فوج کے ترجمان نے کہا کہ وہ دریا کے مشرقی کنارے پر ایک پل کی طرف موجود ہیں جیسے دولتِ اسلامیہ نے نقصان پہنچایا ہے۔عراق میں حکومتی افواج نے دولتِ اسلامیہ کے مضبوط گڑھ پر گذشتہ سال اکتوبر میں دھاوا بولا تھا۔افواج نے جنگجوؤں کو مشرق میں ایک ایک کر کے ضلعے میں پیچھے دھکیلا۔ عراقی افواج کے مطابق انسدادِ دہشت گردی کی افواج نے پْل کے قریب تاریخی مقام پر دولتِ اسلامیہ سے لڑائی کی۔خبر رساں ادارے نے لیفٹیننٹ جنرل عبدالوہاب السعدی کے حوالے سے بتایا ہے کہ فورسز دونوں جانب سے پیش قدمی کر رہی ہیں۔انھوں نے کہا کہ 'پیش قدمی کرتے ہوئے تاریخی پہاڑوں کے قریب دولتِ اسلامیہ نے اْن کا مقابلہ کرنے کی کوشش کی۔'جنرل سعدی نے کہا کہ امریکہ اور اتحادی افواج کے جنگی جہازوں نے دولتِ اسلامیہ کے درجنوں جنگجوؤں کو ہلاک کیا ہے۔دریائے دجلہ تک رسائی اْس وقت ممکن ہوئی جب حکومتی افواج نے رات بھر جاری رہنے والی لڑائی کے بعد المثنی ڈسٹرکٹ پر کنٹرول حاصل کیا۔حکومت کا کہنا ہے کہ اکتوبر سے جاری آپریشن میں اب تک موصل کے دو تہائی علاقہ حکومتی کنٹرول میں ہے۔شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ نے دو سال قبل موصل پر قبضہ کیا تھا جس کے بعد انھوں نے عراق کے شمالی اور مغربی علاقوں پر قبضے کرنا شروع کر دیے۔موصل کو حکومتی کنٹرول میں لینے کے ہونے والے آپریشن کی وجہ سے اب تک شہر سے ایک لاکھ افراد نے محفوظ علاقوں کی جانب نقل مکانی کی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -