برطانیہ ایران کو توڑنے کی سازش کر رہا ہے: خامنہ ای

برطانیہ ایران کو توڑنے کی سازش کر رہا ہے: خامنہ ای

  

تہران(این این آئی)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے برطانیہ، امریکا اور مغرب کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مغرب پر ایران کو تقسیم کرنے کی سازشیں کرنیکا الزام عاید کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق تہران میں اپنے حامیوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ برطانوی حکومت ایران کو حصوں بخروں میں تقسیم کرنے کی سازشیں کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کہتا ہے کہ متحدہ عراق اور متحدہ شام کا دور گذر چکا۔ وہ ایران کے بارے میں بھی یہی کچھ کہنا چاہتا مگر ایرانی قوم کی وجہ سے ایران کو تقسیم کرنے کی بات کھل کر کہنے کی ہمت نہیں ہو رہی ہے۔ سابق ایرانی بادشاہ رضا شاہ کی طرح مغرب ایران کو’ایرانستان‘ بنانے کی سازشیں کررہا ہے مگر دشمن کو اس میں کامیابی نہیں ہوگی۔سپریم لیڈر نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری پر بھی سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ عنقریب سبکدوش ہونے والے امریکی وزیرخارجہ جان کیری نئی امریکی انتظامیہ کو وصیت کررہے ہیں کہ وہ ایران کے معاملے میں تشدد کا راستہ اختیار کرے۔ انہوں نے کہا کہ جان کیری کے دور میں بھی ایران پر پابندیاں برقرار رہیں اور وہ مزید ایران کا گھیرا مزید تنگ کرنا چاہتے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -