میانمار: انتہا پسندوں نے مسلمانوں کی مذہبی تقریب روک دی گئی

میانمار: انتہا پسندوں نے مسلمانوں کی مذہبی تقریب روک دی گئی

  

یانگون(آن لائن)میانمار میں انتہاپسندوں نے مسلمانوں کی مذہبی تقریب روک دی ، ذرائع کے مطابق واقع میانمار کے دارالحکومت یانگون میں پیش آیا جہاں مسلمانوں کو اچانک ان کی مذہبی تقریب جاری رکھنے سے روک دیا گیا۔مقامی مسلم تنظیم کی عہدیدار نے کہا کہ یہ مذہبی آزادی پر کھلا حملہ ہے، انہوں نے مزید کہا کہ راہبو ں نے آکر یہ نہیں بتایا کہ ہم نے کیا غلط کیا بس تقریب روکنے کی کوشش شروع کردی۔انہوں نے مطالبہ کیا آخر حکومت ان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کرتی ؟انہوں نے مزید بتایا کہ ہم گزشتہ 7 برس سے یہاں بغیر کسی اشتعال کے یہ تقریب منعقد کرتے آرہے ہیں،لیکن آج اس طرح اسے روک دینا یقینی طور پر سیاسی مفادات کا حصہ ہے۔واضح رہے میانمار میں مسلم اقلیت روہنگیا مسلما نو ں کو انتہا پسندوں کی جانب سے مسلسل تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے ،اور اب تک ہزاروں مسلمانوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -