ٹرمپ کے داماد جارڈ کوشنر کاوائٹ ہاؤس میں سینئر مشیر مقررہونے کا امکان

ٹرمپ کے داماد جارڈ کوشنر کاوائٹ ہاؤس میں سینئر مشیر مقررہونے کا امکان

  

واشنگٹن (خصوصی رپورٹ)نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جارڈ کوشنر وائٹ ہاؤس میں سینئر مشیر کے طور پر کام کریں گے ۔امریکی میڈیا کے مطا بق35 سالہ تاجر جارڈ کوشنر نے اپنے سسر کی صدارتی مہم میں اہم کردار ادا کیا تھا اور انکی وائٹ ہاؤس میں اہم پوزیشن متوقع تھی ۔جارڈ کوشنر نومنتخب امریکی صدر کے قریبی ترین اور پر اعتماد ساتھیوں میں سے ہیں۔جارڈ کوشنر رئیل سٹیٹ فرم کے مالک ہیں ۔رواں ہفتے میں ان کی تعیناتی کا باقاعدہ اعلان متوقع ہے ۔سیاسی مخالفین کا کہناہے کہ دیکھنا ہوگا کہ ٹرمپ اپنے داماد جارڈکوشنر کی تقرری کی کس طرح وضاحت کرتے ہیں کہ انکا تقررانسداد اقربا پروری قوانین کیخلاف ورزی نہیں کرے گا ۔

مزید :

علاقائی -