ہراسمنٹ ایکٹ کے تحت درج ہونیوالے مقدمات پر کارروائی یقینی بنائی، فرخندہ وسیم

ہراسمنٹ ایکٹ کے تحت درج ہونیوالے مقدمات پر کارروائی یقینی بنائی، فرخندہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)خاتون محتسب پنجا ب فرخندہ وسیم افضل نے کہا ہے کہ ہمارا کام صرف اپنے قانو ن کے دائرہ کار میں رہ کر کام کر نا ہے ،ہراسمنٹ ایکٹ کے زیر تحٹ جتنے کیسز آتے ہیں ہم ان پر کاروائی کر تے ہیں۔ انہوں کا کہا کہ میرا کام صرف دفتر کے اندر کام کر نا ہے نہ کہ جگہ جگہ جا کر لو گوں کو خاتون محتسب کے حوالے سے اگا ہی فراہم کر نا ہے ،انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس صرف چار آفیسرز کام کر رہے ہیں عملے کی کمی کی وجہ سے بھی ہماری کارکر دگی میں فرق آتا ہے،خواتین کی شکا یات درج نہ ہو نے کے حوالے سے بات کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ میں خود خواتین کی شکا یا ت سنتی ہو ں دوسرے شہروں سے آئی ہو ئی بعض خواتین کے کیسز ہمارے ایکٹ سے متعلقہ نہ ہو نے کی وجہ سے درج نہیں کئے جا سکتے ہیں لیکن وہ یہ سمجھتی ہیں کہ ہم جان بو جھ کر ان کے مسائل نہیں حل کر رہیے ہیں ،دفتر ی اوقات میں غیر حا ضری کے بارے میں بات کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ ذاتی کام کی وجہ سے دوسرے شہر بھی جا نا پڑ جا تا ہے اور اس کی اجازت میں کس سے لوں تاہم کام کے حوالے سے میری پوری کو شش ہو تی ہے کہ ہم قانون کے دائرہ کار میں رہ کر بہترین خدمات سر انجام دیں ۔

مزید :

علاقائی -