خواتین کو انصاف دینے والا صوبائی محتسب پنجاب کا ادارہ خود انصاف کا منتظر

خواتین کو انصاف دینے والا صوبائی محتسب پنجاب کا ادارہ خود انصاف کا منتظر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(دیبا مرزا سے)صوبا ئی خاتون محتسب پنجا ب کا ہیڈ آفس متاثرہ خواتین کو انصاف دلا نے اور خواتین کو ان کے حقوق کے حوالے سے شعور یا آگاہی دینے میں بری طرح نا کام رہا ہے ،خاتون محتسب پنجاب کی غیر حا ضری اور عدم تو جہی کے با عث ادارے نے گزشتہ سال محض چا لیس کیسزرجسٹرڈ کئے ،2013 میں خواتین کو ہرا ساں کر نے کے حوالے سے منظور کردہ قانون پر عملدرآمد کر نے کے بجا ئے اس کو سرد خانے کی نظر کر دیا گیا ۔تفصیلاات کے مطابق صو با ئی خاتون محتسب پنجاب میں متاثرہ خواتین کو مسائل کی عدم شنوائی کا سا منا ہے ’’روزنا مہ پاکستان ‘‘ کے سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ خاتون محتسب کے دفتر میں کام کر نے والاعملہ محض اپنی ڈیو ٹی خا نہ پوری کی حد تک سر انجام دے رہا ہے ۔بھاری بھرکم بجٹ رکھنے والا ادارہ 2013 میں بننے والے ’’ہرا سمنٹ ایکٹ‘‘کے تحت صرف چند سو کیسز ہی نمٹا سکا ہے جو کہ ادارہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے مزید برآں ادارہ کے قیام سے لے کر اب تک ’’آگاہی مہم‘‘ کے نام پر خر چ کئے جا نے والے فنڈز کے بارے میں ادارے کا عملہ تفصیلات فراہم کرنے کو تیارنہیں ۔

مزید :

علاقائی -