ہائیکورٹ کا ٹھیکیدار کانام ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف دائر درخواست پر وفاق سے جواب طلب

ہائیکورٹ کا ٹھیکیدار کانام ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف دائر درخواست پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے گوجرنوالہ فضائیہ ہاوسنگ سوسائٹی کے لیے ڈویلپمنٹ کام کرنے والے ٹھیکیدار کانام ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف دائر درخواست پر وزارت داخلہ اور وفاقی حکومت سے 23جنوری کو جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔ درخواست گزار ٹھیکیدار سلیم حنیف کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیاگیا کہ درخواست گزار گوجرنوالہ فضائیہ ہاوسنگ سوسائٹی کی ڈویلپمنٹ کا ٹھیکہ دیاگیا تھا ۔جس پر دو ماہ سے کام جاری تھا لیکن اچانک انتظامیہ نے ٹھیکہ منسوخ کرکے کمپنی کوبلیک لسٹ کردیا اور اسکا نام بھی ای سی ایل میں شامل کردیا ۔جو آئین اور قانون کی واضح خلاف ورزی ہے لہذا اسکا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا اقدام کالعدم قراردیاجائے۔

مزید :

علاقائی -