چیف جسٹس میاں ثاقب نثار عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچے سکیورٹی کے سخت انتظامات

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ سپریم کورٹ لاہور ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )چیف جسٹس میاں ثاقب نثار عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچے تو سکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کردئیے گئے ۔سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثارکی آمد کے موقع پر سپریم کورٹ کے اطراف میں پولیس کی نفری بڑھادی گئی اور سکیورٹی انتظامات انتہائی سخت کردئیے گئے ۔لاہوررجسٹری میں گزشتہ روز چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے بچوں کے اغوا زخودنوٹس کیس سمیت دیگر مقدمات کی سماعت کی اور انتظامی امورو دیگر معاملات بھی نمٹائے ۔چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ آج بھی سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں اہم نوعیت کے مقدمات کی سماعت کریں گے ۔جس کے بعد وہ واپس چلے جائیں گے ۔

مزید :

علاقائی -