وائس چانسلر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست مزید سماعت کیلئے جسٹس علی اکبر قریشی کو بھجوا دی گئی

وائس چانسلر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست مزید سماعت کیلئے جسٹس علی اکبر ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ کے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے زرعی یونیورسٹی میں ایم سی انجینئر نگ کے طالبعلم کو تھیسس میں باربار فیل کرنے کے خلاف دائر درخواست پر وائس چانسلر کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست مزید سماعت کیلئے جسٹس علی اکبر قریشی کو بھجوا دی ۔درخواست گزارمحمد الیاس کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ذاتی رنجش کی بنا پر مجھے باربار تھیسز میں فیل کر دیا جاتا ہے۔یوں بار بار فیل کرنے سے زندگی کے دس سال ضائع ہوگئے۔اس حوالے سے لاہور ہائیکورٹ اس سے قبل بھی میرے حق میں فیصلہ دے چکی ہے ۔لیکن زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر عدالتی احکامات پر بھی عمل درآمد نہیں کر رہے لہذا نکے خلاف بھی توہین عدالت کی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔جبکہ وائس چانسلرکو ذاتی رنجش ختم کر کے میرٹ پر درخواست گزار کو پاس کرنے کا حکم بھی دیا جائے ۔

مزید :

علاقائی -