ہائیکورٹ کے اردگرد تجاوزات، حکومت پنجاب اور سی ٹی او لاہور سے جواب طلب

ہائیکورٹ کے اردگرد تجاوزات، حکومت پنجاب اور سی ٹی او لاہور سے جواب طلب

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے عدالت عالیہ کے اردگرد تجاوزات،ٹریفک کے خاتمے اور پارکنگ کے مسائل کی بہتری کے لئے دائر درخواست پر حکومت پنجاب اور سی ٹی او لاہور سے جواب طلب کر لیاہے۔لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار خرم کھوسہ نے عدالت کو بتایا کہ لاہور ہائیکورٹ پرنسپل نشست کے اطراف میں تجاوزات اور ٹریفک کے مسائل کی بناء پر وکلاء کے علاوہ سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تجاوزات کی وجہ سے دہشت گردی کا بھی خدشہ ہے جبکہ مستقل پارکنگ نہ ہونے سے سڑکوں پر ٹریفک کا جام رہنا معمول بن چکا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہائیکورٹ کے اطراف میں ایمبولینسیں بھی پھنسی رہتی ہیں جس سے مریضوں کو بھی مشکلات ہیں جس پر عدالت نے حکومت پنجاب اور سی ٹی او لاہور کو تئیس جنوری کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔

ہائیکورٹ

مزید :

علاقائی -