ہائیکورٹ نے دو سالہ نعمان کو باپ سے لے کر ماں کے حوالے کردیا

ہائیکورٹ نے دو سالہ نعمان کو باپ سے لے کر ماں کے حوالے کردیا

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے بچہ حوالگی کیس میں دو سالہ نعمان کو باپ سے لے کر ماں کے حوالے کردیا۔ درخواست گزار شادباغ کی رہائشی نورین بی بی نے موقف اختیار کیاتھاکہ اس کے شوہر نے شادی کے تین سال بعد معمولی لڑائی جھگڑے کر کے بچہ کو چھین کر اسے گھر سے نکا ل دیا ۔اب اسکی اپنے بچہ سے ملاقات بھی نہیں کروائی جارہی لہذا بچے کو میرے حوالے کیاجائے ۔دوران سماعت خاتون کے شوہر کاشف کے وکیل نے عدالت کو بتایاکہ الزامات بے بنیاد ہیں نوری خود بچے کو چھوڑ کر میکے چلی گئی تھی۔تاہم عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد دوسالہ نعمان کو باپ سے لیکر ماں کے حوالے کردیا ۔

مزید :

علاقائی -