10لاکھ روپے کے فراڈ کیس میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت خارج

10لاکھ روپے کے فراڈ کیس میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت خارج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ نے 10لاکھ روپے کے مبینہ فراڈ کیس میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی۔ملزم کی طرف سے احاطہ عدالت سے فرار کی کوشش پولیس نے ناکام بنا دی۔ درخواست گزارنذیر احمد کے وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیاکہ نذیر کیخلاف گوجرنوالہ پولیس نے جعلی چیک کا جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا ہے ۔پولیس اسکے سیاسی مخالفین سے سازباز کرکے نذیر کو انتقامی کاروائی نشانہ بنارہی ہے حالانکہ اسکا مدعی کے ساتھ لین دین کا تنازعہ چل رہا ہے جعلی چیک کامقدمہ نہیں بنتا لہذا درخواست ضمانت منظور کی جائے۔ دوران سماعت مدعی شاہد کے وکیل نے عدالت کو بتایاکہ دس لاکھ روپے کی رقم دوماہ کے ادھار پر نذیر کو دی تھی جس کیلئے اس نے ایک چیک بھی دیا تھا لیکن بعد میں چیک کیش نہ ہوسکا۔ تفتیشی افسر نے بتایاکہ ملزم تفتیش میں قصور وار پایاگیا عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی ۔

مزید :

علاقائی -