لاہورہائیکورٹ اور ماتحت عدلیہ میں پہلی مرتبہ کیس منیجمنٹ کا نفاذ

لاہورہائیکورٹ اور ماتحت عدلیہ میں پہلی مرتبہ کیس منیجمنٹ کا نفاذ

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ اور پنجاب بھر کی ماتحت عدلیہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کیس منیجمنٹ کا نفاذ کردیاگیا ہے۔ ہائیکورٹ کے سینئر جج صاحبان اپیلوں کی سماعت جبکہ دیگر ججز معمولی نوعیت کے کیسز کی سماعت کریں گئے۔ چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ سید منصورعلی شاہ کی منظوری سے کیس منیجمنٹ پلان پر عمل درآمد شروع ہوچکا ہے پہلے مرحلے میں پلان پر عمل درآمد 9جنوری سے8اپریل تک ہوگا ۔جس میں ہائیکورٹ کے 38 سنگل بینچ مختلف پٹیشنز ،درخواست ضمانتوں سمیت دیگر نوعیت کے مقدمات پرسماعت کریں گئے جبکہ ہائیکورٹ کے سینئر جج صاحبان مختلف کیسز کی اپیلوں پر سماعت کریں گے۔ اسی طرح پنجاب کی ماتحت عدلیہ میں کیس منجیمنٹ پلان پر عمل درآمدکا آغاز ہوچکا ہے پالیسی کے تحت کسی بھی ماتحت عدلیہ کے جج کا تین ماہ میں تبادلہ نہیں ہوگا اور اس دوران کیسزکی رپورٹ متعلقہ ضلعی عدلیہ کے سیشن ججزکوبھجوائی جائیگی ۔

مزید :

علاقائی -