راحیل شریف اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ کیسے بنے ؟وزیر دفاع آج بریفنگ دیں:چیئر مین سینیٹ

راحیل شریف اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ کیسے بنے ؟وزیر دفاع آج بریفنگ ...

  

اسلام آباد( ما نیٹر نگ ڈیسک)چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سربراہ اسلامی کولیشن فورسز کی تعینات کے معاملے پر آج وزیر دفاع سے بریفنگ طلب کر لی ہے۔تفصیلات کے مطابق رضا ربانی کے زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین سینیٹ نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ایوان کو بتایا جائے ریٹائرڈ افسر کن رولز کے تحت ملازمت لے سکتاہے اور راحیل شریف کولیشن فورسز کے سربراہ کس طرح بن گئے ،کیا سابق آرمی چیف کو کوئی این او سی جاری کیا گیاہے۔رضا ربانی نے وزیر دفاع سے آج ایوان میں سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سربراہ اسلامی کولیشن فورسز کی تعیناتی کے معاملے پر بریفنگ طلب کر لی ہے ۔

چیئرمین سینیٹ

مزید :

صفحہ اول -