فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے پر پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس طلب

فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے پر پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس طلب

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے پر حکومت نے پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس کل طلب کر لیا۔فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع کیلئے مشاورت پر پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق کرینگے۔ اپوزیشن جماعتوں نے معاملے پر مشترکہ موقف اختیار کرنے کیلئے باہمی صلاح و مشورے کا فیصلہ کیا ہے۔فوجی عدالتوں میں توسیع پر تحریک انصاف نے اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کر لیے۔ شاہ محمود قریشی پارلیمانی اجلاس سے پہلے اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں پیپلزپارٹی کی قیادت سے ملیں گے۔ انہوں نے کہا تمام اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت کے بعد مشترکہ لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا

مزید :

صفحہ اول -