رانا ثناء اللہ اپنے بیان سے مکر گئے

رانا ثناء اللہ اپنے بیان سے مکر گئے

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ ملٹری کورٹس کے حوالے سے اپنے بیان سے ایک روز بعد ہی مکر گئے۔ کہتے ہیں فوجی عدالتوں سے جوڈیشل سسٹم کو ریلیف ملا۔ وزیر قانون پنجاب کہتے ہیں ملٹری کورٹس سے جوڈیشل سسٹم کو ریلیف ملا۔ ایک روز پہلے رانا ثناء4 اللہ نے فوجی عدالتوں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا تھا ملٹری کورٹس کی مزید ضرورت نہیں رہی۔ آج پھر کوئی دباؤ تھا یا حکومتی حکمت عملی میں تبدیلی نہ جانے کیوں رانا ثناء4 اللہ کو صبح ا?نکھ کھلتے ہی اپنے بیان سے مکرنا پڑ گیا۔ وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی رانا ثناء4 اللہ کے فوجی عدالتوں کے قیام پر بیان کو لاعلمی قرار دے دیا۔ ان کا کہنا ہے فوجی عدالتوں نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اہم کردار ادا کیا

مزید :

صفحہ اول -