امیر قطر رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے

امیر قطر رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے

  

اسلام آباد(مانٹیرنگ ڈیسک) میر قطر رواں ہفتے وزیراعظم نوازشریف کی دعوت پر پاکستان آ رہے ہیں۔مقامی اخبار روزنامہ جنگ نے اپنے ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد بن خلیفہ الثانی 13 جنوری کو دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے، وہ یہ دورہ وزیراعظم نواز شریف کی دعوت پر کر رہے ہیں۔وزیراعظم پاکستان ان کا خیرمقدم کریں گے۔ امیر قطر کو شاہی پروٹوکول دیا جائے گا اور وہ وزیراعظم کے معزز مہمان کی حیثیت سے پاکستان میں قیام کریں گے۔ یہ قطر کے امیر کا گزشتہ 6 برس کے دوران پاکستان کا تیسرا دورہ اور قطر کے حکمران کے طور پر دوسرا دورہ ہوگا۔ اعلی سطح کے ذرائع نے کہا ہے کہ قطر پاکستان سے دفاعی سامان کی خریداری میں اضافے کی دلچسپی رکھتا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -