پراٹھا چائے ناشتہ ،مصالحے ،گھی کے بغیر دال روٹی لنچ،رات کو بھوکا رکھا جاتا ،بھارتی فوجی کی کم غذا ملنے پر دہائی

پراٹھا چائے ناشتہ ،مصالحے ،گھی کے بغیر دال روٹی لنچ،رات کو بھوکا رکھا جاتا ...

  

نیودہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فوج کے سرحد پر تعینات ایک اہلکار نے ایسی ویڈیو جاری کر دی ہے جس نے بھارتی حکومت اور بھارتی فوج کو دنیا بھر میں شرمندہ کر کے رکھ دیاہے۔تفصیلات کے مطابق تیج بہادر یادیو نامی بھارتی فوجی نے اپنی ویڈیو میں دکھ بھری کہانی سناتے ہوئے کہاہے کہ انہیں کھانے میں کوئی صحت مند غذا نہیں دی جاتی ،صبح کے ناشتے میں دو پراٹھے اور آدھا کپ چائے اور دوپہر کے کھانے میں مصالحے اور گھی کے بغیر دال اور دو روٹیاں دی جاتیں ہیں جبکہ اکثر سپاہی رات کا کھانا کھائے بغیر ہی سو جاتے ہیں۔اس کا کہناتھا کہ فوجیوں کیلئے جو راشن آتاہے اسے اعلیٰ افسران کھا جاتے ہیں یا پھر مارکیٹ میں بیچ دیا جاتاہے،کیا ایسی خوراک میں ہم ڈیوٹی کر سکتے ہیں۔فوجی کا کہناتھا کہ اس کا تعلق بی ایس ایف کی 29بٹالین سے ہے۔اس کے بعد میس میں موجود کھانا بھی دکھایا گیا اور ساتھ ہی فوجی کا کہنا تھا کہ ہمیں ایسی دال دی جاتی ہے جس میں صرف ہلدی اور نمک ڈالا جاتا ہے اور نہ اس میں پیاز ہوتا ہے اور نہ ہی لہسن۔’’مجھے نہیں معلوم کہ اس ویڈیو کے بعد میرے ساتھ کیا کیا جائے گا لیکن میں اپنے ہم وطنوں کو اپنی بری حالت کے بارے میں بتانا چاہتا ہوں۔

مزید :

صفحہ اول -