شمالی چھاؤنی، خود کشی کر نے والے نوجوان کو سپرد خا ک کردیا گیا

شمالی چھاؤنی، خود کشی کر نے والے نوجوان کو سپرد خا ک کردیا گیا

  

لا ہور ( ر پو رٹر سے)شمالی چھاؤنی کے علاقہ میں گلے میں پھندا لے کر خود کشی کر نے والے نوجوان کی لاش پو لیس نے ضروری کا رروا ئی کے بعد ورثا کے حوالے کردی جسے بعدازا ں مقامی قبرستان میں سپرد خا ک کردیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ شمالی چھاؤنی کے علاقہ گلدشت کالونی کے رہائشی 19سالہ محبوب نے دوروز قبل خود کو کمرے میں بند کرکے گلے میں پھندالے کر موت کو گلے لگا لیا ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی جائے وقوعہ پرپہنچ گئی اور دروازہ توڑ کر نعش کو نیچے اُتارا اور ضروری کا رروا ئی کے بعدورثاکے حوالے کردیا جسے بعدازا ں مقامی قبرستان میں سپرد خا ک کردیا گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بارے میں تفتیش کی جارہی ہے کہ یہ خودکشی ہے یا قتل ہے ، اصل حقائق پوسٹ ما رٹم ر پو رٹ آنے کے بعد واضح ہو نگے ۔

مزید :

علاقائی -