پنجاب سیف سٹی منصوبہ کے تحت کیمروں کی مدد اور مانیٹرنگ سے دودھ میں گندا پانی ملانے والے 2شیر فروش گرفتار

پنجاب سیف سٹی منصوبہ کے تحت کیمروں کی مدد اور مانیٹرنگ سے دودھ میں گندا پانی ...

  

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)پنجاب سیف سٹی منصوبہ کے تحت لگائے گئے کیمروں کے ذریعے دودھ میں مضر صحت و گندا پانی ملانے والے 2شیر فروش گرفتار۔تفصیلات کے مطابق پنجاب سیف سٹی منصوبہ کے تحت لگائے گئے کیمروں کی مدد و مانیٹرنگ سے زمان پارک کینال روڈکے قریب دودھ میں ملاوٹ کرنے والے دو گوالوں کوعین اس وقت گرفتار کر لیا گیا جب وہ دودھ میں نہر کے انتہائی مضر صحت اور گدلے پانی کی ملاوٹ کر رہے تھے ۔دونوں گوالوں کی نشاندہی جدید مانیٹرنگ سسٹم کے ذریعے کی گئی تھی جس پر متعلقہ بیٹ کی ڈولفن ٹیم و پیرو سکواڈ کوفوری موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی گئی تھی جس پر ڈولفن و پیرو نے مشترکہ طور پر کاروائی کرتے ہوئے دونوں شیر فروشوں کو حراست میں لے لیا جن کے نام مجاہد حسین اور اعظم معلوم ہوئے ہیں۔ دونوں گوالوں سے 3من سے زائد دودھ قبضہ میں لے کرنہ صرف مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا بلکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کو بھی اس حوالہ سے اطلاع دے دی گئی تاکہ ملزمان کے خلاف باقاعدہ قانونی کارروائی کی جاسکے۔ ایس پی مجاہد سید کرار حسین نے ڈولفن و پیرو سکواڈ کی ٹیموں کو گھناؤنے دھندے میں ملوث ملزمان جو شیر خواربچوں اور معصوم شہریوں کو مضر صحت دودھ سپلائی کرتے ہیں گرفتار کرنے پر شاباش دی۔

مزید :

علاقائی -