صوبائی دارالحکومت ،ڈکیتی چوری کی متعدد واردایں ،شہری لاکھون کی نقدی ، زیورات اور گاڑیوں سے محروم

صوبائی دارالحکومت ،ڈکیتی چوری کی متعدد واردایں ،شہری لاکھون کی نقدی ، ...

  

لاہور(اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)صو با ئی دار لحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا -ذرائع کے مطابق نشتر کالونی کے علاقے آشیانہ روڈ پر موٹر سائیکل سوار ڈاکو نجی آئل کمپنی کے کیشئر سے ساڑھے تین لاکھ روپے لوٹ کر فرارہو گئے ۔ سمن آ با د کے علا قہ میں رضوان کے گھر سے اس کی فیملی کو یر غما ل بنا کردوڈاکو4 لاکھ30ہزارکی نقدی اور طلا ئی زیو رات لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ ڈاکوؤں نے ہر بنس پورہ میں خر م کے گھر سے اسکی فیملی کو یر غما ل بنا کر2 لاکھ 40ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات،مستی گیٹ کے علا قہ میں اقبال سے70ہزار،شا دما ن میں نعما ن سے 60ہزار اور مو با ئل فو ن،شا لیما ر میں ظہیر سے40ہزار،سا ند ہ میںیو سف سے90ہزار اور شاہدرہ میں با بر سے 45ہزار لوٹ لئے۔علاوہ ازیں چو ہنگ میں با بر،جنوبی چھاؤنی میں رمضا ن کی گاڑیا ں جبکہ لٹن روڈ میں حمز ہ،شا لیما رمیں فیصل،نشتر کا لو نی میں اعجا ز،نو اب ٹا ؤ ن میں حا رث ،سند ر میں فا روق اورہر بنس پو رہ میں فیضا ن کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں-

مزید :

علاقائی -