الفلاح تھیٹر میں پروڈیوسر نے سٹیج ڈا نسر کو بد اخلا قی کا نشانہ بنا ڈا لا
لاہور(اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) سول لا ئن کے علاقہ میں واقع الفلاح تھیٹر میں پروڈیوسر نے سٹیج ڈا نسر کو مبینہ بد اخلا قی کا نشانہ بنا ڈا لا ۔ متا ثر ہ خاتو ن نے سی سی پی اولا ہور کو ملزم کے خلا ف کا رروا ئی کی در خواست دے دی ہے ۔ متا ثر ہ خاتون سٹیج ادکارہ فائزہ عرف سوہاْعلی نے گزشتہ روز سی سی پی او لاہور کو درخواست دی کہ پروڈیوسر ارشد چوہدری مجھے کافی عرصے سے بدا خلاقی کا نشانہ بنا رہا ہے ۔ اس نے 29دسمبر رات کو مجھے ا پنے دفتر کے کمرے میں بلایا اور بدا خلاقی کا نشانہ بنا ڈالا ،اب مجھے اور میرے بچوں کو فون پر قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔سوہا علی نے انکشاف کیا کہ ارشد چوہدری اور ڈاکٹر منور عرف چاند سمیت ایک پورا گینگ تھیٹر میں کام کر رہا ہے جو آنے والی لڑکیوں کے ساتھ بدا خلا قی میں ملوث ہے ۔ سی سی پی اولا ہور کو د ی جا نے والی در خواست میں سوہا علی نے وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ مجھے انصاف کے ساتھ سیکیو رٹی بھی دی جائے ۔سی سی پی اونے درخواست متعلقہ افسران کو بھیج دی ہے لیکن تاحال مقدمہ درج نہیں ہوا۔