نا معلوم افرا د ڈ یفنس سے اغوا ہو نے والے بچے کو چھو ڑ کر فرا ر ہو گئے

نا معلوم افرا د ڈ یفنس سے اغوا ہو نے والے بچے کو چھو ڑ کر فرا ر ہو گئے

  

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) ڈ یفنس بی کے علاقہ سے 10ما ہ قبل اغوا ہو نے والے بچے کو ملزما ن چا ئلڈ پرو ٹیکشن بیورو آفس کے با ہر چھو ڑ کر فرا ر ہو گئے ۔ پو لیس نے بچے کو تحویل میں لے کر والد ین کے حوالے کردیا ہے ۔ بتا یا گیا ہے کہ گزشتہ سال ما ر چ میں 10سالہ ظہیر کو نا معلوم افرا د نے ڈ یفنس کے علاقہ سے اغواء کیا تھا جس کا غواء کا مقد مہ بھی در ج ہے ۔ پو لیس کے مطا بق گزشتہ روز نا معلوم افرا د ظہیر کو چا ئلڈ پروٹیکشن کے آفس کے با ہر چھو ڑ کر فرا ر ہو گئے ۔ چا ئلڈ پروٹیکشن آفس کے عملے نے پو لیس سے را بطہ کیا تو پو لیس نے ظہیر کے اغواکے مقد مہ کی تصد یق کی اور اسے والد ین کے حوالے کردیا ۔ دوسری جا نب پو لیس کی اپنی کا ر کردگی کا یہ عالم ہے کہ وہ 10ما ہ میں ظہیر کے با ر ے میں کو ئی معلو ما ت حا صل نہ کر سکی جبکہ ملزما ن خود ہی مغوی کو چا ئلڈ پروٹیکشن بیورو کے د فتر کے با ہر چھو ڑ کر فرا ر ہو گئے ۔ پو لیس کا کہنا ہے کہ تفتیش جا ر ی ہے، چا ئلڈ پروٹیکشن بیورو آفس کی سی سی ٹی ویفوٹیج حا صل کر لی گئی ہے ، جلد ملزما ن کو گرفتا ر کر لیا جا ئے گا ۔

مزید :

علاقائی -