پولیس اہلکاروں کی غنڈہ گردی کے خلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ کے سامنے احتجاج

پولیس اہلکاروں کی غنڈہ گردی کے خلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ کے سامنے احتجاج

  

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)قلعہ گجر سنگھ کے علاقے کے رہائشیوں نے پولیس اہلکاروں کی غنڈہ گردی کے خلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کرکے شدید نعرے بازی کی۔تفصیلا ت کے مطا بق قلعہ گجر سنگھ پولیس اسٹیشن کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین نے علا مہ اقبال روڈبلاک کر دی اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔مظاہرین کاکہنا تھا کہ قلعہ گجر سنگھ پولیس کا تھانیداروسیم قریشی اور کانسٹیبل اینتھونی علاقے میں منشیات فروخت کرتے ہیں جبکہ شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے سے منع کرنے پر خواتین کے ساتھ گالی گلوچ اور رہائشیوں کو تشددکانشانہ بناتے ہیں۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ دوروز قبل بھی پولیس اہلکاروں نے تشددکانشانہ بنایامگر اطلاع دینے کے باوجودپولیس نے اپنے پیٹی بھائیوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ۔مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ ٰحکام سے انصاف کی اپیل اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

مزید :

علاقائی -