منشیات فروشو ں کے خلا ف کر یک ڈاؤ ن،ایک ملزم کو گرفتار کرلیاگیا
لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) راوی روڈپولیس نے منشیات فروشو ں کے خلا ف کر یک ڈاؤ ن کر تے ہو ئے ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک کلو سے زائد چرس برآمد کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی سٹی آ پر یشن محمد نو ید نے تمام تھانوں پر مشتمل سپیشل ٹیمیں تشکیل دیں اور منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا ۔ ایس ایچ اوراوی روڈ پو لیس عا صم رفیع نے خصوصی پولیس ٹیم کے ہمر اہ سبز ی منڈ ی کے علا قہ میں چھاپہ مار کر سابق ریکارڈ یافتہ منشیات فروش احسا ن کو گرفتار کر لیا۔ایس پی سٹی نے منشیات فروش کی گرفتاری پر ایس ایچ اوراوی روڈ عا صم رفیع اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔