قلعہ گجر سنگھ ،فرنیچر مارکیٹ میں آتشزدگی ،2مزدور زخمی ہو گئے
لا ہور (سٹی ر پو رٹر ) قلعہ گجر سنگھ کے علاقہ لکشمی چوک کے قریب فرنیچر مارکیٹ میں اچانک آگ بھڑک اْٹھی، ہرطرف دھویں کے بادل چھا گئے۔ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور عملے نے آگ پر قابوپا لیا۔آگ لگنے کے با عث دو افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے میو ہسپتا ل میں منتقل کردیا گیا جہا ں حا لت تسلی بخش بتا ئی جا تی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق لکشمی چوک کے قریب واقع فرنیچر مارکیٹ میں گزشتہ روز اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس سے ہر طرف دھویں کے بادل چھا گئے۔آگ نے فرنیچرمارکیٹ کے اردگرد گھروں کوبھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آگ بجھانے کیلئے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابوپا لیا جبکہ آگ لگنے سے دو مزدور ر حمت اور الیا س زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے میو ہسپتا ل میں منتقل کردیا گیاجہا ں ان کی حا لت تسلی بخش بتا ئی جا تی ہے ۔ پو لیس نے موقع پر پہنچ کر کا رروا ئی کا آغاز کردیا ہے ۔