شاد با غ ، 20سالہ د لہن نے زہر یلی گو لیا ں کھا کر خود کشی کر لی

شاد با غ ، 20سالہ د لہن نے زہر یلی گو لیا ں کھا کر خود کشی کر لی

  

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پورٹرسے)شادباغ کے علاقہ میں نئی نویلی20 سالہ دلہن نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر مبینہ طور پر زہریلی اشیا کھا نے کے بعد خود کشی کر لی۔ پو لیس نے حالات مشکوک جانتے ہوئے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔ بتا یا گیا ہے کہ ندیم پارک شادباغ کے رہائشی ارشاد کی چند ماہ قبل20 سالہ سونیا سے شادی ہو ئی تھی۔ پو لیس کے مطا بق گزشتہ روز سو نیا نے نا معلوم وجوہات کی بنا پر زہریلی گو لیاں کھا لیں، حالت خراب ہو نے پر سسرال والے اسے طبی امداد کے لئے میو ہسپتال میں لے گئے جہا ں کچھ د یر زند گی مو ت کی کشمکش میں ر ہنے کے بعد سونیا جا ن کی بازی ہا ر گئی ۔ پو لیس نے لا ش کو مردہ خانہ میں منتقل کر کے قتل سمیت د یگر پہلو ؤں پر تفتیش شروع کردی ہے ۔

مزید :

علاقائی -