کلمہ چوک ، ایزی لوڈ کی دکان سے چور80ہزار اور بانڈز لے اُڑا

کلمہ چوک ، ایزی لوڈ کی دکان سے چور80ہزار اور بانڈز لے اُڑا

  

لاہور(اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) کلمہ چوک پر نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کے اڈے پر قائم ایزی لوڈ کی دکان پر چوری کی واردات ۔ طارق کی دکان سے چور80ہزارروپے اور پرائز بانڈ اورپانچ موبائل فونز لے اڑا۔ اڈے پر لگے سی سی ٹی وی کیمرے نے واردات کا منظر محفوظ کر لیاہے ۔ چور نے دکان میں داخل ہوتے ہی سی سی ٹی وی کا رخ دوسری طرف موڑدیاتھا ۔ دکان مالک طارق عزیز نے گلبرگ پولیس کو اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی ہے ۔ پو لیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج حا صل کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔

مزید :

علاقائی -