لاہور، پابندی کے باوجود مختلف مقامات پر پتنگ بازی کا سلسلہ جاری

لاہور، پابندی کے باوجود مختلف مقامات پر پتنگ بازی کا سلسلہ جاری

  

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) صو با ئی دارا لحکومت میں پابندی کے باوجود پتنگ بازی کا سلسلہ جاری ہے۔مختلف مقامات پر منچلے پتنگیں اُڑاتے رہے۔تفصیلا ت کے مطا بق پابندی کے باوجود سنگھ پورہ ، بھوگی وال ، چائنہ سکیم ، شما لی چھا ؤ نی ، اچھر ہ ، ہر بنس پو ر ہ ، با غبا نپو ر ہ سمیت دیگر علاقوں میں منچلے پتنگ بازی کرتے رہے جبکہ پتنگ بازی کو روکنے کے لیے متعلقہ تھانوں کی پولیس نے بھی توجہ نہیں دی۔اس حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا ہے کہ اتوار کے روز تمام ڈویژنل ایس پیز کو خصوصی ہدایت دی گئی کہ شہر میں پتنگ بازی کی بالکل اجازت نہ دی جائے جس پر تمام ایس ایچ اوز نے اتوار کے روز پتنگ بازی کے خلاف مہم کے دوران 58ملزمان کو گرفتا ر کرکے 58مقدمات درج کر لئے جبکہ ملزمان کے قبضہ سے 200سے زائد پتنگیں، پنی ڈور اور چرخیاں برآمد کر لیں۔ پتنگ باز ی میں گرفتار کئے گئے ملزمان میں زیادہ تعداد نوجوانوں کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہپتنگ بازوں کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤ ن کیاجائے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع سے بچاجاسکے ،پتنگ بازی نہ پہلے کسی صورت برداشت تھی نہ اب کرینگے۔

مزید :

علاقائی -