گجر پورہ کے علاقہ میں چھ سالہ بچی کے ساتھ بد اخلاقی کی کوشش

گجر پورہ کے علاقہ میں چھ سالہ بچی کے ساتھ بد اخلاقی کی کوشش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) گجر پورہ کے علاقہ میں چھ سالہ بچی کے ساتھ بد اخلاقی کی کوشش۔ پولیس نے ملزم کو گرفتا ر کر کے خلا ف مقد مہ در ج کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔ بتا یا گیا ہے کہ گجر پو ر ہ کے ر ہا ئشی شبیر کی 6سالہ بیٹی فا طمہ کو گزشتہ روز محلہ دا ر ملزم آصف نے اغوا کر کے بد اخلاقی کا نشانہ بنا نے کی کو شش کی ۔بچی کی چیخ وپکا ر پر والد موقع پر پہنچ گیا جبکہ ملزم فرا ر ہو گیا ۔ پو لیس نے والد کی در خواست پر ملزم آصف کے خلا ف مقد مہ نمبر 31\17د فعہ 376\511کے تحت مقد مہ در ج کر کے ملزم آصف کو گرفتار کرلیا ۔ پو لیس کا کہنا تھا کہ ملزم بچی کو اغوا کر کے بدا خلا قی کے لئے لے جا ر ہا تھا کہ اس دوران فا طمہ کی چیخ وپکا ر سے والد موقع پر پہنچ گیا جس سے ملزم فرا ر ہو گیاجسے گرفتا ر کر لیا گیا ہے ۔ پو لیس کا کہنا ہے کہ تفتیش جا ر ی ہے ۔

مزید :

علاقائی -