آئی جی جیل آفس میں 25کمروں کانیا بلاک تعمیرکرنے کا فیصلہ

آئی جی جیل آفس میں 25کمروں کانیا بلاک تعمیرکرنے کا فیصلہ

  

لا ہور (کرا ئم ر پو رٹر)آئی جی جیل آفس میں25کمروں پرمشتمل نیا بلاک تعمیرکرنے کا فیصلہ کر لیاگیا ، سمری جلد وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوائی جائے گی ۔ بتایا گیا ہے کہ آئی جی جیل آفس میں 25کمروں پر مشتمل نیا بلاک بنانے کی سمری تیار کرلی گئی ،2ایکڑ اراضی پر 50ملین کی لاگت سے ایک سال میں نیا بلاک تعمیر ہو گا ۔ نئے بلاک میں کمیٹی روم اور افسران کے بیٹھنے کے لئے کمرے تعمیر کئے جائیں گے ، نئے بلاک کی سمری جلد منظوری کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوائی جائے گی ۔

مزید :

علاقائی -