وحید ارائیں کی میونسپل کارپوریشن میں مداخلت‘ افسران و ملازمین زچ ہو کر رہ گئے
ملتان ( خبر نگار) سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات چوہدری عبدالوحید آرائیں کی میونسپل کارپوریشن میں مداخلت کے باعث افسران و ملازمین زچ ہو کر رہ گئے ہیں اور سابق صوبائی وزیر کو ہی میئر ملتان کا پروٹوکول دیا جارہا ہے بتایا گیا ہے کہ میئر ملتان نوید الحق آرائیں سیاست میں نئے ہونے کے(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )
باعث اکثر معاملات سے نا واقف ہیں جس کی وجہ سے اکثر معاملات سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات چوہدری عبدالوحید آرائیں سنبھال رہے ہیں۔میئر ملتان کی عدم دستیابی میں سابق صوبائی وزیر کی جانب سے میونسپل کارپوریشن میں افسران و ملازمین کو مختلف کاموں کیلئے دفتر میں طلب کرنا معمول بن گیا ہے جس پر افسران و ملازمین زچ ہو کر رہ گئے ہیں جبکہ خوشامدی ملازمین نے سابق صوبائی وزیر کو ہی میئر ملتان کا پروٹوکول دینا شروع کردیا ہے۔
وحید ارائیں مداخلت