شہر کی صفائی ستھرائی ‘ کسی سے امتیاز نہیں برتا جائیگا‘ نوید ارائیں

شہر کی صفائی ستھرائی ‘ کسی سے امتیاز نہیں برتا جائیگا‘ نوید ارائیں

  

ملتان ( خبر نگار) مئیر ملتان چوہدری نوید الحق آرائیں نے کہا ہے کہ میرے گھر سے لیکر آخری گھر تک سب کے ساتھ مساوی سلوک کیا جائیگا ،شہر میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے چند سخت فیصلے بھی کرنے پڑیں گے جس پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

چاہیے۔اپنے دفتر میں یو سی چئیرمینزکے ساتھ میٹنگ میں مئیر ملتان چوہدری نوید الحق آرائیں کا کہنا تھا کہ تمام یو سی چئیر مینز اپنی اپنی یو سی میں صفائی ستھرائی کی صورتحال بہتر بنانے اور تجاوزات کیخلاف اقدامات کے لیے اپنی اپنی تجاویز جلد از جلد مہیا کریں تاکہ آئندہ میٹنگ میں بہتر اقدامات کیے جاسکیں۔اس موقعہ پر سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات چوہدری عبدالوحید آرئیں بھی موجود تھے مئیرملتان نے واضح کیا کہ میرے گھر سے لیکر آخری گھر تک سب کے ساتھ مساوی سلوک کیا جائیگا اور کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کی جائیگی۔

نوید ارائیں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -