پیدائش، اموات، نکاح کی رجسٹریشن ‘ یوسی سیکرٹریوں نے عوام کو تڑپا دیا

پیدائش، اموات، نکاح کی رجسٹریشن ‘ یوسی سیکرٹریوں نے عوام کو تڑپا دیا

  

ملتان ( خبر نگار) نئے بلدیاتی سیٹ اپ میں یونین کونسلوں کے سیکرٹریوں کے تبادلوں کو ایک ہفتہ سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود عملددرآمد نہ ہوسکا جبکہ پیدائش، اموات اور نکاح کی (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

رجسٹریشن کا عمل میں التوا کا شکار ہو کر رہ گیا ہے جنوری 2017کے آغاز سے قبل ضلع ملتان میں نئے بلدیاتی سیٹ اپ کے تحت ضلع بھر کی 185یونین کونسلوں میں سیکرٹریوں کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے گئے تھے اور 2جنوری 2017سے یونین کونسلوں کے سیکرٹریوں نے اپنی نئی تعیناتی کے مقام پر کام کا آغاز کرنا تھا مگر ذرائع کے مطابق تبادلوں کے ا?رڈر جاری ہونے کے باوجود بیشتر یوسی سیکرٹریوں نے ابھی تک پرانی تعیناتی والی یونین کونسل میں نہ تو عہدے کا چارج چھوڑا ہے اور نہ ہی پیدائش ، اموات اور نکاح کا رجسٹریشن کے اور امور جاری رکھے ہوئے ہیں اور کہتے ہیں کہ انہوں نے آن لائن رجسٹریشن کے حوالے سے نئے تعینات ہونے والے سیکرٹری کو کوڈ حوالے کرنا ہے اور وہ چارج سنبھال کر رجسٹریشن کے امور سنبھالے گا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -