ترکش ہسپتال توسیعی منصوبے کا افتتاح ‘ وزیراعلیٰ آج مظفر گڑھ پہنچیں گے

ترکش ہسپتال توسیعی منصوبے کا افتتاح ‘ وزیراعلیٰ آج مظفر گڑھ پہنچیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ‘ دائرہ دین پناہ ‘ کوٹ ادو ‘ کوٹ سلطان ( نمائندہ خصوصی ‘ نمائندگان ) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف آج مظفرگڑھ میں رجب طیب اردوان ہسپتال کے توسیعی منصوبہ کا افتتاح کرینگے اور رجب طیب اردوان کو میڈیکل کالج بنانے کا اعلان کرینگے ۔ رجب طیب اردوان ہسپتال(بقیہ نمبر19صفحہ12پر )
میں 500 بیڈ توسیع کی جائیگی ۔ اس مقصد کیلئے نئی عمارت بنائی جائیگی ۔ اپنے دورہ کے دوران وہ ملتان میٹرو بس پروجیکٹ کا معائنہ بھی کرینگے۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف کی صوبائی وزیرجیل خانہ جات ملک احمدیارہنجرا،ضلعی وائس چیئرمین ملک غلام قاسم ہنجراکے والد،ممبرقومی اسمبلی تحصیل کوٹ ادوملک سلطان محمودہنجرا،سابق ضلعی چیئرمین مظفرگڑھ ملک محمدافضل ہنجراکے چھوٹے بھائی ملک محمداجمل ہنجرامرحوم چیئرمین میونسپل کمیٹی کی تعزیت کے لیے آج1بجے دوپہرہنجراہاؤس دائرہ دین پناہ آمدمتوقع ہے جس کے لیے پروگرام کوحتمی شکل دے دی گئی ہے۔آرایچ سی دائرہ دین پناہ کے علاوہ تعلیمی اوردیگراداروں میں عملہ کوہائی الرٹ کرنے کے علاوہ چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئیں ہیں جبکہ اداروں میں آمدکے پیش نظرہنگامی بنیادوں پرصفائی کاسلسلہ جاری ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب صوبائی وزیرجیل خانہ جات ملک احمدیارہنجرا،ممبرقومی اسمبلی ملک سلطان محمودہنجراکے ہاں دوپہرکاکھانہ کھانے کے بعدصوبائی وزیرڈیزاسٹرمنیجمنٹ اعجازاحمداچلانہ کی ہمشیرہ کے انتقال کے باعث تعزیت کے لیے اچلانہ ہاؤس جمن شاہ لیہ روانہ ہوجائیں گے۔
وزیر اعلیٰ آمد