میٹرو روٹ پر لینڈ سکیپنگ کے منصوبے پر کام مکمل ہوگیا

میٹرو روٹ پر لینڈ سکیپنگ کے منصوبے پر کام مکمل ہوگیا

  

ملتان ( سپیشل رپورٹر) ملتان میٹرو بس روٹ پر پی ایچ اے نے لینڈ سکیپنگ کے منصوبے پر کام مکمل کر لیا ہے۔ آج سے ان پودوں کی دیکھ بھال اور بحالی پر کام کیا جائے گا۔ میٹرو بس روٹ پر لگائے گئے فواروں کی دیکھ بھال نجی اداروں کے حوالے کرنے کے لئے پلان کی تیاری شروع کردی گئی ہے تاکہ (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

پی ایچ اے پر مالی بوجھ کم کیا جاسکے۔ روٹ پر لگائے گئے فوارے جن اداروں کو دئیے جائیں گے وہ فواروں اور ان میں لگائی گئی لائٹس، واٹر پمپس کی مرمت اور بجلی کے بلوں کی ادائیگی کے ذمہ دار ہوں گے البتہ فوارے کے مقامات پر ان اداروں کو پبلسٹی کی اجازت ہوگی۔ میٹرو بس روٹ پر پودوں اور درختوں کے لگانے کا ٹارگٹ مکمل کرلیا گیا ہے اوردرختوں کی حفاظت کے لئے2500ٹری گارڈ لگادئیے گئے ہیں۔ میٹرو بس روٹ پر پودوں کی دیکھ بھال اور بحالی کے لئے دو نئے واٹر باؤزر خرید لئے گئے ہیں۔ چونگی نمبر14کے مقام پر فلائی اوور کے سپین اور پلانٹر میں مزید پودے لگادئیے گئے ہیں۔ اس طرح وہاڑی چوک کے آئی لینڈ میں شجرکاری اور گھاس لگانے کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ ان آئی لینڈز کے گرد گرل لگانے کا پلان تیار کیا گیا ہے تاکہ پیدل چلنے والے اس میں سے راستے نہ بناسکیں۔ جنرل بس اسٹینڈ کے سامنے لینئر پارک کی تعمیر بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ اس کے علاوہ وہاڑی چوک پر میٹرو بس روٹ کے نقطہ اختتام پر ’’بلب‘‘ کے گرد پیدل چلنے والوں کے لئے فٹ پاتھ تعمیر کرنے کی تجویز تیار کی گئی ہے۔

پی ایچ اے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -