قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عرفان کی والدہ کا انتقال‘ باپ کی شفقت کے ساتھ ماں کی ممتا سے بھی محروم ہوگئے

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عرفان کی والدہ کا انتقال‘ باپ کی شفقت کے ...

  

بورے والا ،گگو منڈی(تحصیل رپورٹر ،نامہ نگار)قومی کرکٹ ٹیم کے (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

فاسٹ باؤلر محمد عرفان کی والدہ آج صبح اچانک انتقال کر گئیں محمد عرفان ان دنوں آسٹریلیا میں قومی ٹیم کے ہمراہ میچز کھیلنے گئے ہوئے ہیں والدہ کے انتقال کی اطلاع ملتے ہی کرکٹر محمد عرفان وطن واپس روانہ ہو گئے توقع ہے کہ وہ کل اپنے گاؤں 201ای بی بورے والا پہنچیں گے جس کے بعد مرحوم کی تدفین کی جائے گی امر قابل افسوس ہے کہ تقریباً تین ماہ قبل ہی محمد عرفان کے والد حاجی محمداسلم مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے ابھی وہ اس صدمے سے نکلے ہی نا تھے کہ وہ ماں کی ممتا سے بھی محروم ہو گئے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -