کیس عدالت میں زیر سماعت ،پاکستان پیپلز پارٹی کو رجسٹرڈ نہیں کرایا جاسکتا‘ ناہید خان

کیس عدالت میں زیر سماعت ،پاکستان پیپلز پارٹی کو رجسٹرڈ نہیں کرایا جاسکتا‘ ...

  

ملتان (سٹی رپورٹر)پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما بے نظیر بھٹو کی سابق پرسنل (بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

سیکریٹری ناہید خان نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو رجسٹرڈ نہیں کرایا جا سکتا کیونکہ اس حوالے سے میرا کیس عدالت میں زیر سماعت ہے ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے نام پر حالیہ الیکشن فراڈ ہے کیو نکہ پانچ دس لوگوں کو اپنے ارد گرد بٹھا کر کبھی بھی الیکشن نہیں ہو تے بلکہ الیکشن کا مکمل پراسس ہے انہوں نے کہا کہ 2013کے الیکشن سے قبل آصف علی زرداری نے الیکشن کمیشن کے سامنے پاکستان پیپلز پارٹی کے نام کو تسلیم کرنے سے انکار کیا تھا ا س لئے الیکشن کمیشن میں فورپی رجسٹرڈ ہو ئی انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیس دائر کر رکھا ہے جس کا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں آیا ناہید خان نے مزید کہا کہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کے انداز سیاست میں مداخلت کر رہے ہیں جو ایک نوجوان کو دلدل میں دھکیلنے کے متراد ف ہے ایسے میں بلاول کو چاہیئے کہ وہ بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے نام کو الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ کرانے سے قبل عدالت کے فیصلے کا انتظار کریں ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -