جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی 8اشتہاریوں سمیت 21 گرفتار

جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی 8اشتہاریوں سمیت 21 گرفتار

  

ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی ۔4(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

منشیات فروش، 02ناجائز اسلحہ رکھنے والے،02ون ویلنگ کرنے والے،02 تیز رفتاری سے گاڑی چلانے والے، 01 بھکاری، 01 لاؤڈ اسپیکر،01 آتش بازی کرنیوالااور08اشتہاری مجرمان سمیت21ملزمان گرفتار۔32لیٹر شراب، 1202 گرام چرس، 02پسٹل اور07گولیاں برآمد۔پولیس تھانہ چہلیک نے ملزم بلال سے 1202 گرام چرس، ملزم جعفر سے 02 لیٹر شراب، پولیس تھانہ قطب پور نے ملزم شہزاد سے 20 لیٹر شراب، پولیس تھانہ قادر پور راواں نے ملزم بشیر احمد سے 10 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ مخدوم رشید نے ملزم ندیم سے پسٹل 30 بور معہ 02 گولیاں، پولیس تھانہ صدر شجاعباد نے ملزم اللہ ڈیوایا سے پسٹل 30 بور معہ 05 گولیاں برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ بستی ملوک نے ملزم محمد عابد کو تیز رفتار ہائی ایس چلانے پر، ملزم محمد شریف کو تیز رفتار ٹریکٹر چلانے پر گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ بوہڑ گیٹ نے ملزم عامر کو بھیک مانگتے ہوئے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ کوتوالی نے ملزم احمد حسین کو ون ویلنگ کرنے پر، پولیس تھانہ نیو ملتان نے ملزم محمد احسن کو ون ویلنگ کرنے پر گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ بی زیڈنے ملزم شعیب کو شادی میں اونچی آواز میں لاؤڈ اسپیکر چلانے پر گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ بی زیڈنے ملزم شہبازکو شادی میں آتش بازی کرنے پر گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران125نان رجسٹر ڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا اس کے علاوہ ایکسائزآفس ملتان میں415نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سے110موٹر سائیکلیں ملتان پولیس کی کاروائی کی وجہ سے رجسٹرکروائی گئی۔ ملتان پولیس نے08اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا۔جنکا تعلق کیٹگری "B"سے ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -