ٹی ایم اے خانیوال کے اہلکاروں کی سنیارٹی لسٹ پر کارروائی بند‘ عدالت عالیہ نے ڈی سی سے وضاحت طلب کر لی
ملتان(خبر نگار خصوصی) ہائیکورٹ ملتان بینچ نے اہلکاروں کی سینارٹی لسٹ پر کارروائی روکتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خانیوال سے 19 جنوری(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )
کووضاحت طلب کرلی ہے۔ فاضل عدالت نے یہ احکامات طاہرنقاش کی درخواست پر سماعت کے بعد دئیے ہیں جس میں مؤقف اختیارکیا گیا تھاکہ وہ 3 دسمبر 2002ء کو ٹی ایم اے خانیوال میں بھرتی ہوابعد ازاں سینئرکلرک کے عہدے پر سنیارٹی نہ ملنے پر ڈپٹی کمشنرکواپیل کی لیکن اس میں درخواست گذارکو سماعت کئے بغیر مجاہد احمد سعیدکو سنیارٹی دینے کا حکم دیدیاگیاہے اس لئے مذکورہ حکم منسوخ کیاجائے۔