کمپریسر کی جھوٹی اطلاع پر کاروائی ‘ حسن آباد میں ٹاسک فورس یرغمال ‘ احتجاجی مظاہرہ

کمپریسر کی جھوٹی اطلاع پر کاروائی ‘ حسن آباد میں ٹاسک فورس یرغمال ‘ احتجاجی ...

  

ملتان ( خبرنگار خصوصی) حسن آبادگلی نمبر3میں سوئی گیس ٹاسک فورس نے غیرقانونی کمپریسر کے استعمال پرکارروائی کرتے ہوئے شہری احتشام کا میٹر اتار لیا۔ جس پر سوئی گیس اہلکاروں اورشہریوں احتشام اورزوہیب اختر کے مابین جھگڑا ہوگیا۔ اہل علاقہ نے ٹاسک فورس(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

اہلکاروں زین العابدین اور ناصرکو تنقید کے بعد یرغمال بنالیا۔تشد د سے سوئی گیس ا ہلکار ناصر کی قوت سماعت متاثر ہوئی ۔واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی گئی جس پر تھانہ شاہ رکن عالم پولیس نے موقع پرپہنچ کریرغمال اہلکاروں کوبازیاب کرایا اورشہریوں احتشام اورزوہیب اختر کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ اہل علاقہ نے سوئی گیس اورپولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیااس حوالے سے ان کاکہناتھا کہ سوئی گیس اہلکاروں نے بد معاشی کرتے ہوئے اہل علاقہ کو تشدد کانشانہ بنایا اور پولیس کو بلواکر مقدمہ بھی ان کے خلاف کروادیا ہے ۔ سوئی گیس مل نہیں رہی جبکہ بل گزشتہ ماہ کی نسبت دوگنا ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کمپریسر کی اطلاع کوجھوٹ قرار دیتے ہوئے کہاکہ سوئی گیس اہلکاروں کو گھرمیں کمپریسر کوچیک کرنا چاہیے تھا ۔جھوٹی اور غلط اطلا ع پر چیک کیے بغیر سوئی گیس میٹر اتارنے اوراس بارے ان سے پوچھنے پر شہریوں کو تشدد کانشانہ بناکر ان کے خلاف مقدمہ درج کرواناکھلی دہشت گردی ہے ۔ انہوں نے مقدمہ ختم کرکے شہریوں کو فوری دیاکرنے اورسوئی گیس اہلکاروں کے خلاف دہشت گردی کامقدمہ درج کرنے کامطالبہ کیاہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -