بجلی کی طویل بندش ‘ میلسی اور جمالدین والی میں شہری سڑکوں پر آگئے

بجلی کی طویل بندش ‘ میلسی اور جمالدین والی میں شہری سڑکوں پر آگئے

  

وہاڑی ‘ میلسی ‘ رحیم یار خان ‘ جمال دین والی ( نمائندگان ) سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی بجلی کی غیر اعلانیہ طویل بندش نے شہریوں کو احتجاج پر مجبور کر دیا ‘ میپکو آفس کا گھیراؤ ‘ پولیس بھی طلب کر لی گئی ۔ اس سلسلے میں وہاڑی سے بیورو رپورٹ ‘ نامہ نگار کے مطابق حالیہ سردی کی شد ید(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

میں اضافہ ہونے کے ساتھ ہی حکومت کی طرح سے دیگر شہروں کی طرح ضلع بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نہ روکنے کا سلسلہ شروع ہو گیا جس پر شہریوں کا کہنا ہے کہ مسلم لیگی حکومت نے الیکشن سے پہلے تین ماہ میں بجلی کیی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے کیے تھے لیکن اب حکومت اپنے تین سال مکمل کرچکی ہے لیکن اس کے باوجود ملک میں بجلی کا بحران ختم نہ کرسکی ہے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں حکو مت کے اس اقدام سے بجلی سے وابستہ لوگ فاقہ کشی پر مجبور ہو گئے ہیں شہریوں فیض احمد، تسلیم احمد، اکبر ، اصغر، رفیق احمد ، احسن جاوید سے حکومتی اداروں سے اپیل کی ہے کہ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے ان کو نجات دلائی جا ئے۔ میلسی سے نمائندہ پاکستان کے مطابق میلسی میں بجلی کی طویل بندش کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے ۔ کالونی چوک بند کر کے لاہور ،کراچی جانے والے روڈز بلاک کر دئیے ٹریفک بند ہونے سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں گذشتہ روز میلسی میں سارا دن بجلی رکھی گئی جس سے کاروبار زندگی معطل ہوکر رہ گیا جس سے تنگ آکر میلسی کے شہریوں نے ڈنڈوں اور سوٹوں سے لیس ہوکر کالونی چوک میں احتجاجی دھرنا دیا اور لاہور کراچی جانے والی ٹریفک بند کردی ،شہریوں نے طویل لوڈشیڈنک پر واپڈا حکام اور حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور گھنٹوں روڈ بلاک کیئے رکھا ۔ رحیم یار خان ‘ جمالدین والی سے ڈسٹرکٹ رپورٹر ‘ نمائندہ خصوصی کے مطابق گزشتہ روز صبح 9:30بجے کے قریب جمال دین والی کے سینکڑوں لوگوں نے بد ترین لوڈ شیڈنگ جمپر اتارکر بجلی بند رکھنے اور واپڈا اہلکاروں کے نارواسلوک پر شدید احتجاج کرتے ہوئے سڑک بند کر کے ٹائر جلا کر احتجاج کیا جس سے گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالیوں اور گاڑیوں کی لمبی قطاروں کے باعث ٹریفک جام ہوکر رہ گئی کئی کلومیٹر طویل راستہ بند ہو جانے کے باعث لوگوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب کے سینکڑوں لوگوں نے واپڈا دفتر کا گھیراؤ کیلئے کر شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس چوکی انچارج جمال دین والی نوید نواز پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پرپہنچ گئے پولیس چوکی انچارج جمال دین والی اور مظاہرین کے درمیان تلخ کلامی بھی پیدا ہوگئی اس دوران رینجر ز بھی موقع پر پہنچ گئی واپڈا سرکل جمال دین والی کے ایس ،ڈی ،او ،زبیر احمد دفتر میں موجود نہ تھے پولیس چوکی انچارج نوید نواز جب کہ مظاہرین کے نمائندہ وفد نے لائن سپریڈنٹ محمد عرفان سے ملاقات کی خود ساختہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے ،لائن میں مظہر اقبال کے فلفور تبادلے ایس او ،واپڈا بابا اشرف کے سارفین کے خلا ف نارواسلوک اور میٹر ریڈرزکو دورانِ ریڈنگ چادر اور چاردیواری تقدس کا خیال رکھنے نے سمیت متعد د مطالبات پیش کئے لائن سپریڈنٹ محمد عرفان نے مظاہرین کے مطالبات کو ترجیح بنیادوں پر حل کرانے کی یقین دہانی کرانے پر مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -