گیس کی بندش ‘ کھانے پکنا محال ‘ ایل پی جی مہنگی ‘ گھریلو بجٹ درہم برہم

گیس کی بندش ‘ کھانے پکنا محال ‘ ایل پی جی مہنگی ‘ گھریلو بجٹ درہم برہم

  

ملتان ( خبرنگار خصوصی)شدید سر دی کی و جہ سے گیس لوڈشیڈنگ کی صورتحال اتہا ئی خراب ‘لوڈشیڈنگ کے علاوہ کم پریشر نے خواتین کو اذیت میں مبتلا کر دیا ‘گھروں میں کھانا بنانا محال ہو گیا(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

‘دکانداروں نے ایل پی جی کی قیمت مزید بڑھا دی‘من مانے نرخ وصول کرنے لگے‘ شہریو ں کی مشکلات میں ا ضا فہ ہو گیا‘بتایا گیا ہے کہ شدیدگیس لوڈشیڈنگ کی و جہ سے ایل پی جی گیس مہنگے دا مو ں فرو خت ،بعض دکاندارقیمت سے بھی زیادہ روپے وصول کر رہے ہیں‘ دن اور رات میں کسی وقت بھی گیس کی سپلائی منقطع کردی جاتی ہے ، جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ تا ہے، شہر کے مختلف علاقوں گجرکھڈا،کینٹ۔گھنٹہ گھر،،ڈبل پھا ٹک،و لائیت آبادشالیمار کالونی‘ ایم ڈی اے چوک‘ پرانا شجاع آباد روڈ‘ معصوم شاہ روڈ‘ جلیل آباد‘ شریف پورہ‘ ممتاز آباد حسن آباد گیٹ نمبر 1اور 2‘ قیصر آباد‘ قذافی چوک‘ پیراں غائب روڈ‘ سمیجہ آباد‘ مدنی چوک‘ گلشن مارکیٹ‘ شاہ رکن عالم‘ حسن پروانہ،حرم گیٹ،دہلی گیٹ ،پاک گیٹ ،لو ہاری گیٹ،منظور آباد۔ سمیت شہر کے اندرون و بیرون علا قوں میں رات 9بجے کے بعد کسی وقت بھی گیس کی سپلائی منقطع کردی جاتی ہے جبکہ چند ایک جگہوں پر گیس کی سپلائی تو بحال ہوتی ہے مگر پریشر نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے جس کے باعث کھانا نہیں پکایا جا سکتا ‘اس کے باعث شہریوں میں اضطراب پیدا ہو رہا ہے ۔ شہر ی ایل پی جی گیس خر ید نے پر مجبو ر جس کی و جہ سے گھر یلو بجٹ شد ید متا ثرہورہے ہیں۔

گیس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -