شکست مخالفین کا مقدر‘ ہائیڈرویونین فتح کی ڈبل ہیٹرک کریگی‘ خورشید خان

شکست مخالفین کا مقدر‘ ہائیڈرویونین فتح کی ڈبل ہیٹرک کریگی‘ خورشید خان

  

ملتان (سٹاف رپورٹر) واپڈا ہائیڈرو ورکرز یونین کے مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید احمد خان نے کہاہے کہ ہائیڈرو یونین انشااللہ فتح کی ڈبل ہیٹرک کرے گی ‘ واپڈا ملازمین کی تاریخی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا ‘ میپکو سٹی ڈویژن میں ہائیڈرو یونین کے بڑے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

کہا کہ ملازمین کا اعتماد کامیابی کی ضمانت ہے ‘ 12جنوری کے ریفرنڈم سے پیغام یونین کی منفی سیاست کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ ہو جائے گا ‘‘مرکزی نائب صدر ملک شوکت علی‘ چیئرمین سٹی سب ڈویژن ملک مجاہد اعوان ‘چیئرمین سب ڈویژن ولایت آباد ملک انور‘رانا اصغر نے کہاکہ 12جنوری کو مخالفین کا پراپیگنڈہ ہمیشہ کے لئے دم توڑ جائے گا ‘ مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سید ذوالقرنین شاہ نے کہا کہ ہائیڈر و یونین کے کارکنوں نے ملک کو روشن رکھنے کے لئے جان کی قربانیاں دی ہیں‘ راشد یامین‘ شہباز علی‘ اظہار احمد خان‘ اکرام الحق علوی‘ مہر الطاف مہار‘ چوہدری شفاقت‘ الیاس سندھو‘ اسلم وینس‘ فرحان سہروردی‘ رانا سلیم‘ محمد سعید‘ مختار احمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا‘ قبل ازیں سٹی ڈویژن پہنچنے پر مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید خان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -