چائے اور کھانے کی دعوتیں، چیئرمین الیکشن بورڈ بار کے امیدواروں کو تنبیہی نوٹس

چائے اور کھانے کی دعوتیں، چیئرمین الیکشن بورڈ بار کے امیدواروں کو تنبیہی ...

  

ملتان(خبر نگار خصوصی) چیئرمین الیکشن بورڈ ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

ملتان مختاراحمد خان نیازی نے امیدواروں کو چائے اورکھانے کی دعوتیں دینے پرتنبیہی نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید خلاف ورزی پر سخت کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس سلسلے میں گزشتہ روز جاری نوٹس میں کہاگیا ہے کہ پنجاب بار کونسل کے الیکشن قوانین کے مطابق امیدواروں پرضلع کچہری کے ا ندریاباہرکسی ہوٹل میں چائے اورکھانے کی دعوتیں دینے پر پابندی عائد ہے لیکن بعض امیدواروں کی جانب سے اس کی خلاف ورزی کی جارہی ہے اس لئے ایسے اقدام سے گریزکیاجائے دیگر صورت میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -